مشترکہ قرارداد معمولی برتری سے منظور، کانگریس کے اختیارات پر زور
امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کو محدود کرنے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور کرلی۔ قرارداد کے حق میں 50 جبکہ مخالفت میں 48 ووٹ ڈالے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس قرارداد کا مقصد ایران کے خلاف کسی بھی نئی فوجی کارروائی سے قبل کانگریس کے کردار اور اختیارات کو یقینی بنانا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ مشترکہ قرارداد رواں ماہ کے آغاز میں امریکی ایوانِ نمائندگان سے بھی منظور ہوچکی تھی۔ سینیٹ میں ری پبلکن جماعت کو اکثریت حاصل ہونے کے باوجود قرارداد معمولی برتری سے منظور ہوئی، جسے ایران سے متعلق امریکی پالیسی پر ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔