اقوام متحدہ کا آبنائے ہرمز سے ہزاروں بحری جہاز نکالنے کا اعلان
خطے میں کشیدگی کے باعث رکے ہزاروں بحری جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کیا جائے گا۔
ایران کا چین اور روس کے لیے آبنائے ہرمز میں خصوصی تعاون جاری رکھنے کا اعلان
اقوام متحدہ سے منسلک انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن نے آبنائے ہرمز میں پھنسے 11000 سے زائد بحری جہازوں کے انخلا کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ادارے کے مطابق یہ وہ بحری جہاز ہیں جو ایران اور امریکہ و اسرائیل کے درمیان کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں ٹریفک پر عائد پابندیوں کے بعد سے خطے میں پھنسے ہوئے تھے۔
انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن نے کہا کہ ان بحری جہازوں کے انخلا کا آپریشن خطے کے تمام ممالک اور امریکہ کے قریبی تعاون سے کیا جائے گا۔
اقوام متحدہ کے ادارے کے مطابق پھنسے ہوئے ملاحوں اور سمندری مسافروں نے مہینوں تک شدید مصائب اور مشکلات کا سامنا کیا ہے۔
انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سکریٹری جنرل آرسینیو ڈومینگیز نے کہا کہ ایران امریکہ معاہدہ سمندری سلامتی کی بحالی کی جانب ایک فیصلہ کن قدم ہے۔