امریکی سینیٹ میں ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور
ایران سے متعلق مشترکہ قرارداد 50 کے مقابلے میں 48 ووٹوں سے منظور کی گئی
June 24, 2026 · بام دنیا
واشنگٹن میں امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے سے متعلق مشترکہ قرارداد واضح اکثریت سے منظور کر لی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سینیٹ میں یہ قرارداد 48 کے مقابلے میں 50 ووٹوں سے منظور کی گئی، جس کے تحت ایران کے خلاف فوجی کارروائی کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خبر ایجنسیوں کے مطابق یہ قرارداد اس ماہ کے آغاز میں امریکی ایوانِ نمائندگان سے بھی منظور ہو چکی تھی، جبکہ سینیٹ میں ری پبلکنز کو اکثریت حاصل ہے۔