قطر میں ایل این جی پیداوار چند ہفتوں میں بحالی کا امکان
ایران امریکہ معاہدے کے بعد توانائی منصوبے متحرک
قطر کے وزیرِاعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے برطانوی اخبار کو بتایا ہے کہ قطر امریکہ اور ایران کے درمیان عبوری معاہدے کے بعد مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی معمول کی پیداوار دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
قطر دنیا کا دوسرا بڑا ایل این جی پیدا کرنے والا ملک ہے اور اس نے مارچ میں صنعتی شہر راس لفنان کے پلانٹ پر ایرانی ڈرون حملے کے بعد پیداوار روک دی تھی۔
شیخ محمد نے کہا کہ چند ہفتوں میں پیداوار معمول پر آ جائے گی، سوائے اس سہولت کے جو نقصان کا شکار ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیمیں کئی ہفتوں سے متحرک ہیں اور قطر انرجی صورتحال معمول پر آنے کے ساتھ ہی آپریشنز کو بحال کرنے کی تیاری کر رہی ہے، خاص طور پر جب آبنائے ہرمز میں حالات مستحکم ہوں گے۔