ٹرمپ کا تیل کمپنیوں پر پٹرول مہنگا رکھنے کا الزام
پٹرول قیمتیں کم نہ ہونے پر ٹرمپ نے تحقیقات کا حکم دے دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بڑی تیل کمپنیاں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود پٹرول کی قیمتیں اس تناسب سے کم نہیں کر رہیں۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک بیان میں کہا کہ “میں نے محکمہ انصاف کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر اس معاملے کی تحقیقات شروع کرے۔ پٹرول کی قیمتوں میں میری توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے کمی آنی چاہیے۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں کمی آنی چاہیے تھی۔
اگرچہ امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے، تاہم بعض ماہرین کے مطابق صارفین تک اس کے مکمل اثرات پہنچنے اور قیمتوں کے جنگ سے پہلے کی سطح پر واپس آنے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔