لفتھانسا کا ایران کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اشارہ
یورپ کی بڑی ایئرلائن نے پروازوں کی بحالی میں دلچسپی ظاہر کی
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق لفتھانسا کے سربراہ نے تہران کے قریب واقع امام خمینی ائیرپورٹ سٹی کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات کی اور ایران کے لیے فضائی آپریشنز دوبارہ شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
لفتھانسا گروپ یورپ کے بڑے فضائی اداروں میں شمار ہوتا ہے، جس کے تحت لوفتھانسا، یورو وِنگز، آئی ٹی اے ایئرویز اور آسٹرین ایئرلائنز سمیت متعدد فضائی کمپنیاں کام کرتی ہیں۔
ایران نے اپریل میں اپنے مشرقی فضائی راستے بین الاقوامی پروازوں کے لیے دوبارہ کھولنا شروع کیے تھے، جبکہ ملک بھر میں، بشمول مغربی فضائی حدود، 24 گھنٹے مکمل رسائی صرف اسی ماہ بحال کی گئی ہے۔
25 اپریل سے فضائی ٹریفک بتدریج بحال ہو رہی ہے۔ ابتدا میں آٹھ ایئرلائنز کے ذریعے 15 مختلف مقامات کے لیے پروازیں شروع کی گئیں، جن میں چین، عمان، ترکی، سعودی عرب اور روس شامل ہیں۔