اسرائیل نے امریکہ سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی

موسم گرما میں شہری پروازوں میں خلل کا خدشہ ہے، اسرائیلی میڈیا

June 25, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تل ابیب: اسرائیل نے امریکہ  سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے امریکہ سے تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کرتے ہوئے امریکہ سے مرکزی بن گورین ایئرپورٹ سے ایندھن بردارجہاز ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ امریکہ پہلے ہی بن گورین ایئرپورٹ سے 28 ایندھن بردار طیارے منتقل کر چکا ہے تاہم اسرائیل نے اب مزید 20 فوجی طیارے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے امریکہ  کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ موسم گرما میں شہری پروازوں میں خلل کا خدشہ ہے، امریکی ایندھن بردار جہازوں نے مسافرپروازوں کی آمدورفت کو متاثر کیا ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیل نے امریکہ  سے بن گورین ایئرپورٹ پر فوجی طیاروں کی تعداد کم کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔