اسرائیل کو لبنان سے نکلنا ہوگا، ورنہ ذلت اور شکست سے دوچار ہوگا، ایران

پاسداران انقلاب قدس فورس کے سربراہ اسماعیل قانی نے اسرائیل کو سخت انتباہ جاری کر دیا۔

June 25, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران: ایرانی پاسداران انقلاب قدس فورس کے سربراہ اسماعیل قانی نے اسرائیل کو سخت انتباہ جاری کیا ہے۔ 

تہران سے ایرانی میڈیا کے مطابق سربراہ ایرانی پاسداران انقلاب قدس فورس نے کہا کہ اسرائیل کو لبنان کے تمام علاقوں سے نکلنا ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ لبنانی سرزمین استقامت اور مزاحمت کا میدان ہے۔ اگر اسرائیل لبنان سے خود نہیں نکلتا تو وہ ذلت اور شکست سے دوچار ہو کر بھاگے گا۔