روس نے سینٹ پیٹرزبرگ میں رومانیہ کا قونصل خانہ بند کر دیا

رومانیہ کے قونصل جنرل کو بھی ملک بدر کردیا گیا ، روسی وزارت خارجہ

June 25, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ماسکو: روس نے سینٹ پیٹرزبرگ میں رومانیہ کا قونصل خانہ بند اور قونصل جنرل کو ملک بدر کر دیا۔

روس نے کہا ہے کہ سینٹ پیٹرزبرگ شہر میں رومانیہ کے قونصل خانے کو بند کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ماسکو سے روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ رومانیہ کے قونصل جنرل کو بھی ملک بدر کردیا گیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق رومانیہ کے سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے۔

ادھر بخارسٹ میں رومانیہ کی وزارت خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ روس کا یہ جوابی اقدام متوقع تھا۔

خبرایجنسی کے مطابق گزشتہ شب یوکرین پر حملوں کے دوران ایک روسی ڈرون رومانیہ کے مشرقی شہر میں گرا تھا، رومانیہ نے واقعے کے بعد روسی قونصل جنرل کو ملک بدر کردیا تھا۔