یورپ میں شدید گرمی کی لہر، اسپین میں 4 روز میں 200 ہلاکتیں ہو گئیں

سَرے میں جون کے دوران گرمی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، جہاں درجۂ حرارت 35.7 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

June 25, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لندن: یورپ میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، اسپین میں چار روز میں 200 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں، کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا۔

برطانیہ کے بیشتر حصوں میں شدید ترین گرمی کی غیر معمولی ریڈ وارننگ کل رات تک بڑھا دی گئی، درجۂ حرارت 40 ڈگری کی ریکارڈ سطح پر جانے کا امکان ہے۔

سَرے میں جون کے دوران گرمی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، جہاں درجۂ حرارت 35.7 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جون 1976 میں درجۂ حرارت 35.6 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

فرانس میں جاری ہیٹ ویو سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئیں، 80 سال میں پہلی بار درجۂ حرارت 44 ڈگری سے اوپر چلا گیا، پیرس میں بھی پارہ 40 ڈگری کو چھو گیا۔

اٹلی میں بھی حکومت نے 16 شہروں میں شدید گرمی کا ریڈ الرٹ جاری کردیا۔