اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان میں گولہ باری۔ 2 افراد جاں بحق

شہریوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔حزب اللہ کا دعویٰ

June 26, 2026 · بام دنیا

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے کے بعد دھواں اٹھتا ہوا

جنگ بندی برقرار رہنے کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں، جہاں مختلف سرحدی علاقوں پر گولہ باری اور فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔جس سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے براشیت اور بیت یاحون کے نواحی علاقوں پر تقریباً 10 توپ خانے کے گولے داغے، جبکہ متعدد مقامات پر مشین گنوں سے بھی فائرنگ کی گئی۔

ادھر حزب اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی فوج جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں شہریوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔ تنظیم کے مطابق حالیہ حملوں میں مزید دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج شہریوں کو اس دعوے کے تحت نشانہ بنا رہی ہے کہ وہ قابض افواج کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔