ایرانی اثاثوں سے امریکی گندم۔ سویا بین۔مکئی خریدیں گے۔ ٹرمپ کا اعلان
ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق خریدی جانے والی زرعی مصنوعات بعدازاں ایران کو فراہم کی جائیں گی۔
June 26, 2026 · بام دنیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ منجمد سے آزاد کرائے گئے ایرانی اثاثوں کا ایک حصہ امریکی زرعی اجناس کی خریداری پر خرچ کیا جائے گا۔
امریکی کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، “ہم ایران کی رقم میں سے کچھ استعمال کریں گے، اور اس رقم سے بڑی مقدار میں گندم، سویا بین اور مکئی خریدیں گے۔ یہ عمل بہت جلد شروع ہونے والا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ خریداری بڑے پیمانے پر ہوگی۔
ٹرمپ انتظامیہ پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ ایران کے غیر منجمد کیے گئے مالی اثاثے امریکی زرعی مصنوعات خریدنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے، جنہیں بعد ازاں ایران کو فراہم کیا جائے گا۔