لبنان نے مکمل جنگ بندی اور اسرائیلی انخلا کا مطالبہ دہرا دیا

لبنان۔اسرائیل مذاکرات تعطل کا شکار، جنگ بندی پر اختلاف برقرار

June 26, 2026 · بام دنیا

لبنان کی سابق سفارتکار اور اردن میں سابق سفیر ٹریسی شمعون نے کہا ہے کہ امریکا کی ثالثی میں ہونے والے لبنان اور اسرائیل کے مذاکرات زیادہ بہتر انداز میں آگے نہیں بڑھ رہے کیونکہ جنگ بندی اور اسرائیلی انخلا سے متعلق شرائط اب بھی غیر واضح اور غیر حل شدہ ہیں۔

الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے ٹریسی شمعون نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو اب جنگ بندی کہنا بھی مشکل ہے، اسی لیے لبنانی وفد ایک جامع اور مکمل جنگ بندی کے حصول پر زور دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا دوسرا اہم نکتہ لبنانی سرزمین سے اسرائیلی افواج کے انخلا کا ہے، تاہم اسرائیل واضح طور پر یہ مؤقف اختیار کر چکا ہے کہ اس کی افواج لبنان میں موجود رہیں گی۔