جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے حملے میں 4 اسرائیلی فوجی زخمی
دستی بم حملے میں دو افسر بھی زخمی، جوابی فائرنگ میں حملہ آور مارا گیا
June 26, 2026 · بام دنیا
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی لبنان کے بیت یاحون قصبے میں حزب اللہ کے ایک جنگجو کے ساتھ قریبی جھڑپ کے دوران دو افسران سمیت چار اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق جمعرات کی شام حزب اللہ کے جنگجو نے اسرائیلی اہلکاروں پر دستی بم پھینکا، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فوج کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ حملے میں ایک اسرائیلی افسر درمیانے درجے کا زخمی ہوا، جبکہ ایک دوسرے افسر اور دو فوجیوں کو معمولی زخم آئے ہیں۔