امریکی حملے کو ناکام بنا دیا۔ایران کا جواب ’تیز، فیصلہ کُن‘ہوگا۔پاسداران انقلاب

کسی بھی فوجی کارروائی کا ردعمل ’سخت جواب‘ سے دیا جائے گا۔

June 27, 2026 · بام دنیا

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایرانی بحریہ اور فضائیہ نے ایران کے شہر سیریک پر ہونے والے امریکی حملے کا مقابلہ کرتے ہوئے ’حملہ آور افواج کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔‘

پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ امریکی حملے کا جواب دیا جائے گا۔

بیان کے مطابق ایران کا ردعمل ’تیز اور فیصلہ کن ہو گا، اور وہ ایسے وقت اور مقام پر کیا جائے گا جس کا انتخاب ایران خود کرے گا۔

پاسداران انقلاب نے اپنے ابتدائی ردعمل میں مزید کہا ہے کہ کسی بھی فوجی کارروائی کا ردعمل ’سخت جواب‘ سے دیا جائے گا۔