تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا۔امریکی نائب صدر کا دوٹوک پیغام

ایران پر حملے کے بعد امریکا کا سخت مؤقف،تشدد کے جواب میں بھرپور کارروائی کا اعلان

June 27, 2026 · بام دنیا
ایران مذاکرات کا اگلا مرحلہ تہران کے فیصلے سے مشروط ہے،جے ڈی وینس

ایران مذاکرات کا اگلا مرحلہ تہران کے فیصلے سے مشروط ہے،جے ڈی وینس

ایران پر امریکی فضائی حملوں کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا ردعمل سامنے آگیا۔ انہوں نے ایران کو خبردار کیا اور کہا کہ تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا۔

جے ڈی وینس نے اپنے بیان میں کہا کہ تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران کو مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر عمل درآمد کے طریقۂ کار سے متعلق کوئی اختلاف یا تحفظات ہیں تو وہ براہِ راست رابطہ کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے ایران کے خلاف فضائی کارروائی کی ہے۔ امریکی سینٹکام کے مطابق 25 جون کو ایران نے ایک کمرشل جہاز پر ڈرون حملہ کیا تھا، جس کے بعد امریکی طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون ذخیرہ گاہوں کے علاوہ ساحلی ریڈار تنصیبات کو نشانہ بنایا۔