اقوام متحدہ نے اسرائیل۔لبنان معاہدے کو امید کی نئی کرن قرار دےدیا

ٹام فلیچر نے بے گھر لبنانی خاندانوں کی محفوظ اور باوقار واپسی کا مطالبہ کر دیا

June 27, 2026 · بام دنیا

اقوام متحدہ کے امدادی امور کے سربراہ ٹام فلیچر نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان ہونے والے معاہدے کو “امید کی ایک نئی کرن” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کو کئی ماہ سے جاری اسرائیلی فوجی حملوں کے باعث سنگین انسانی بحران کا سامنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں ٹام فلیچر نے کہا کہ اقوام متحدہ نے لبنان کی صورتحال کے حوالے سے چھ اہم مطالبات پیش کیے ہیں، جن میں کشیدگی میں مستقل اور طویل مدتی کمی اور ضرورت مند افراد تک انسانی امداد کی بلا رکاوٹ رسائی کو یقینی بنانا شامل ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جنگ کے باعث بے گھر ہونے والے لبنانی خاندانوں کی محفوظ، رضاکارانہ اور باوقار واپسی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔