لبنانی سرحد کے قریب اسرائیل کی طرف سے بمباری کی اطلاعات
مارکبا قصبے کے نواح میں رات گئے حملہ، معاہدے کے بعد کشیدگی برقرار۔
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے رات گئے لبنان اور اسرائیل کی سرحد کے قریب واقع قصبے مارکبا کے نواحی علاقے پر بمباری کی۔
رپورٹ کے مطابق مارکبا قصبہ اسرائیل۔لبنان سرحد سے تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ حملے کی نوعیت یا ممکنہ جانی و مالی نقصان کے بارے میں فوری طور پر مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیل اور لبنان نے واشنگٹن میں ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اس معاہدے کو دونوں ممالک کے درمیان جاری مذاکرات میں “پہلا اہم قدم” قرار دیا تھا، تاہم تازہ بمباری کی اطلاعات سے خطے میں کشیدگی برقرار رہنے کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔