کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں گاڑی پر فائرنگ سے مقامی تاجر جاں بحق
لواحقین کا احتجاج، ٹریفک معطل، بعد ازاں دھرنا ختم
June 27, 2026 · قومی
فائل فوٹو
کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں گاڑی پر فائرنگ سے مقامی تاجر جاں بحق ہو گیا۔
واقعے کے بعد مقتول کے لواحقین نے احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہو گیا۔
بعد ازاں ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کر دیا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو نے نجی ہوٹل کے مالک کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی شاہد رند نے کہا کہ کیس اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے سپرد کر دیا گیا ہے، اور ایس پی رینک کا افسر تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ افسوسناک ہے اور ملوث عناصر کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
ٹیگز: