امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی کے بعد امریکی فوج نے ایران میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی کارروائی کے دوران ایرانی میزائل اور ڈرون ذخیرہ گاہوں کے ساتھ ساتھ ریڈار تنصیبات پر حملے کیے گئے۔
امریکی صدر نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک وقت ایسا بھی آ سکتا ہے جب امریکا مزید تحمل کا مظاہرہ نہ کر سکے اور اسے وہ فوجی کارروائی مکمل کرنا پڑے جو اس نے شروع کی ہے۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اگر ایسا ہوا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا وجود خطرے میں پڑ سکتا ہے۔