بحرین۔ کویت میں امریکی تنصیبات پرحملوں کا پاسدارانِ انقلاب دعویٰ

ایرانی نیوی اور ایئر و اسپیس فورس نے مشترکہ کارروائی کی

June 28, 2026 · بام دنیا

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ بحرین اور کویت میں موجود امریکی تنصیبات کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ کارروائی ایرانی نیوی اور ایئر و اسپیس فورس نے مشترکہ طور پر انجام دی اور اسے ایران پر حالیہ امریکی حملوں کا جواب قرار دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزی مفاہمتی یادداشت کی شق نمبر 1 کے منافی ہے، جبکہ خبردار کیا گیا کہ اس کے نتیجے میں تمام سفارتی عمل مکمل طور پر معطل کر دیا جائے گا۔