اسحاق ڈار سے برطانوی ہم منصب کا رابطہ
دونوں رہنماؤں کاخطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق
June 28, 2026 · بام دنیا
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کی وزیر خارجہ یویٹ کوپر نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت میں پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے امن کے لیے اس کی سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔
گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے مستقبل میں بھی قریبی رابطے برقرار رکھنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، مذاکرات اور تعمیری سفارت کاری کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔