ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اہم مذاکرات کے لیے بغداد روانہ

عراقی حکام سے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال، باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت ہوگی

June 28, 2026 · بام دنیا

فائل فوٹو

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سرکاری دورے پر عراق کے دارالحکومت بغداد روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ اعلیٰ عراقی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

عباس عراقچی نے ٹیلی گرام پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ دورۂ بغداد کے دوران وہ عراقی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، خطے کی تازہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ پیش رفت اور علاقائی کشیدگی کے تناظر میں سفارتی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔