اسرائیل کا جنوبی شام میں متعدد مسلح افراد کو ہلاک کرنے کادعویٰ

اسرائیل نے جنوبی شام کے مزید علاقوں پر قبضہ برقرار رکھا

June 28, 2026 · بام دنیا

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی شام کے زیرِ قبضہ علاقوں میں اس کے اہلکاروں نے کارروائی کے دوران متعدد مسلح افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں کو لاحق کسی بھی خطرے کے خاتمے کے لیے علاقے میں فوجی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی افواج دسمبر 2024 میں مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے متصل جنوبی شام کے اس بفر زون میں داخل ہو گئی تھیں، جو 1973 کے جنگ بندی معاہدے کے تحت اقوام متحدہ نے قائم کیا تھا۔ اس اقدام کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل اس وقت شام کے مزید 235 مربع کلومیٹر (90 مربع میل) علاقے پر بھی قابض ہے۔