جنوبی لبنان میں جھڑپوں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک

لاک ہونے والا فوجی اہلکار 21 سالہ کیپٹن ڈیوڈ ہازوت تھے، جو ایک فوجی پلاٹون کے کمانڈر تھے، فوجی ترجمان

June 28, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں جھڑپوں کے دوران ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔

یہ واقعہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان لڑائی کے خاتمے کے لیے معاہدہ طے پانے کے دو روز بعد پیش آیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہلاک ہونے والا فوجی اہلکار 21 سالہ کیپٹن ڈیوڈ ہازوت تھے، جو ایک فوجی پلاٹون کے کمانڈر تھے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’جنوبی لبنان کے علاقے ’دیر سریان‘ میں اسرائیلی فوج ایک ’مشکوک عمارت‘ میں داخل ہوئی، جہاں اسے حزب اللہ کے ایک رکن کا سامنا کرنا پڑا اور مقابلے کے دوران کیپٹن ڈیوڈ ہازوت ہلاک ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق اس واقعے میں ایک اور اسرائیلی فوجی بھی معمولی زخمی ہوا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے حملہ آور کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا اور علاقے میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب لبنان کے سرکاری خبر رساں ادارے نے اس سے چند گھنٹے قبل جنوبی لبنان کے شہروں ’دیر السریان‘ اور ’الطیبہ‘ کے نواحی علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملے کی اطلاع دی تھی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مارچ کے آغاز سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری جنگ میں اب تک 38 اسرائیلی فوجی اور ایک شہری کنٹریکٹر ہلاک ہو چکے ہیں۔