فریم ورک معاہدے کے باوجود اسرائیل کا لبنان پر نیا حملہ

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی سرنگ تباہ کرنے کا دعویٰ

June 29, 2026 · بام دنیا

لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدہ طے پانے کے باوجود اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں ایک نئی کارروائی کرتے ہوئے حزب اللہ کے مبینہ عسکری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی لبنان کے ایک گاؤں میں حزب اللہ کی زیرِ زمین عسکری تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا۔ بیان کے مطابق کارروائی میں تقریباً 200 میٹر طویل سرنگ کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اس فوجی کارروائی سے قبل امریکا کو پیشگی آگاہ کر دیا گیا تھا۔ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب دونوں فریقوں کے درمیان حال ہی میں فریم ورک معاہدہ طے پایا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی کی امید ظاہر کی جا رہی تھی۔