الجزیرہ کے اوپن سورس یونٹ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان حملوں کے تبادلے اور جنگ بندی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کے بعد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق جمعہ 26 جون سے اتوار 28 جون تک دو مختلف اوقات میں مجموعی طور پر 48 بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے۔ ان میں 23 تیل اور گیس بردار ٹینکرز، 7 بلک کیریئرز جبکہ 19 کارگو اور کنٹینر بردار جہاز شامل تھے۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ کشیدگی سے قبل بدھ کے روز آبنائے ہرمز سے 70 جبکہ جمعرات کو 54 بحری جہاز گزرے تھے، تاہم تازہ فوجی تناؤ کے بعد بحری آمدورفت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔