غزہ کے بے گھر خاندانوں کی مشکلات میں اضافہ۔ صحتِ عامہ کا بحران سنگین

پناہ گزین کیمپوں میں چوہوں کی یلغار، گندگی اور سیوریج نے حالات مزید خراب کر دیے

June 29, 2026 · بام دنیا

غزہ: غزہ میں بے گھر ہونے والے فلسطینی خاندانوں کو روز بروز بدتر ہوتے انسانی حالات کا سامنا ہے، جہاں پناہ گزین کیمپوں میں چوہوں کی یلغار، کچرے کے ڈھیر، ابلتے ہوئے سیوریج اور گنجان آباد عارضی رہائش گاہوں نے صحتِ عامہ کے بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ناقص صفائی، مناسب طبی سہولیات کی کمی اور حفظانِ صحت کی خراب صورتحال کے باعث متاثرہ افراد، خصوصاً بچوں میں جلدی بیماریوں کے شدید کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بے گھر خاندان بنیادی طبی امداد، صاف پانی اور مناسب صفائی کی سہولتوں سے محروم ہیں، جس کے باعث غزہ میں انسانی بحران مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے۔