سورگ تک پہنچنے والا بچاری جلتے انگاروں پر پوجا کے دوران پہاڑ سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل
49 سالہ پجاری نے اپنے عقیدت مندوں کے سامنے دعویٰ کیا تھا کہ وہ روحانی طاقت کی مدد سے فضا میں بلند ہو سکتا ہے
آندھرا پردیش: بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں ایک عبرت ناک پیش آیا جہاں ایک ہندو پجاری پوجا کے دوران پہاڑ کی چوٹی سے گر کر جان کی بازی ہار گیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 49 سالہ پجاری ایک پہاڑ کی چوٹی پر مذہبی رسومات ادا کر رہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ جلتے ہوئے انگاروں پر کھڑا ہو کر پوجا کر رہا تھا اور اپنے عقیدت مندوں کے سامنے روحانی طاقت اور “سورگ” تک پہنچنے کا دعویٰ بھی کر رہا تھا۔
رپورٹس کے مطابق پوجا کے دوران اچانک اس کا توازن بگڑ گیا اور وہ پہاڑ کی چوٹی سے نیچے گہری کھائی میں جا گرا۔ شدید چوٹیں آنے کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
واقعے کے وقت وہاں موجود افراد نے اسے بچانے کی کوشش کی، تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں پوجا کے دوران پیش آنے والے حادثے کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔