فرانسیسی صدر۔سعودی ولی عہد کا ٹیلیفونک رابطہ،علاقائی صورتحال پر گفتگو

جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے،کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششوں کی حمایت پر زور

June 29, 2026 · بام دنیا

فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سےٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران علاقائی و بین الاقوامی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) سے متعلق تازہ پیش رفت اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے بارے جامع حل کی جاری کوششوں کا جائزہ لیا۔

دونوں رہنماؤں نے جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے اور کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت کی اہمیت پر زور دیا۔