کیا واقعی یورپ میں گرمی سے ٹریفک سگنل کی لائٹ پگھل گئی؟

وائرل وڈیوکی حقیقت سامنے آگئی

June 29, 2026 · بام دنیا

سوشل میڈیاپر ایک وڈیو وائرل ہے جس کے بارے میں کہا جارہاہے کہ جرمنی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ گرمی سے ٹریفک لائٹس پگھل گئیں۔ تاہم فیکٹ چیک سے حقیقت مختلف نکلی۔

وائرل وڈیو کے بارے میں درست معلومات یہ ہیں کہ یہ واقعہ 2022 کا ہے اور اٹلی یمں ایک سکوٹرکوآگ لگنے سے ٹریفک لائٹس کو بھی نقصان پہنچاتھا۔

نیشنل رومرز کاؤنٹرنگ اتھارٹی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ٹریفک لائٹس کو زیادہ درجہ حرارت برداشت کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور عام ہیٹ ویوز انہیں نہیں پگھلاتیں۔