امریکہ کا کشنر اور وٹکوف کے دوحہ دورے کا اعلان
اسٹیو وٹکوف۔داماد جیرڈ کشنر دوحہ میں امریکی مذاکراتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔لیوٹ
June 30, 2026 · بام دنیا
وائٹ ہاؤس نے تصدیق کہ ہے کہ ایران کے ساتھ تکنیکی مذاکرات کے لیے سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر دوحہ جا رہے ہیں۔
اس سے قبل امریکی صدر نے ٹروتھ سوشل پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ ’ایران نے ایک میٹنگ کی درخواست کی ہے۔ اس کا انعقاد کل دوحہ میں ہو گا۔‘ تاہم ایران کی تکنیکی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ کاظم غریب آبادی نے بھی ان مذاکرات کی تردید کی تھی۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے فاکس نیوز کو بتایا کہ ’وٹکوف اور کشنر اس ہفتے ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں شرکت کے لیے دوحہ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر اس ہفتے دوحہ روانہ ہوں گے، جہاں مفاہمتی یادداشت سے متعلق اعلیٰ سطح کے مذاکرات کیے جائیں گے۔