آئندہ دنوں میں امریکہ سے کسی بھی سطح پر کوئی ملاقات طے نہیں۔ ایران

امریکی نمائندوں کے ممکنہ دورۂ قطر کا ایرانی وفد کے دورے سے کوئی تعلق نہیں

June 30, 2026 · بام دنیا

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں کسی بھی سطح پر ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکی نمائندوں کے ممکنہ دورۂ قطر کا ایرانی وفد کے دورے سے کوئی تعلق نہیں ہے، کیونکہ ایرانی تکنیکی وفد صرف مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے دوحہ جا رہا ہے، خصوصاً شق 11 کے حوالے سے۔

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق مفاہمتی یادداشت کی شق 10 کے تحت امریکہ نے ایرانی تیل کی فروخت کے لیے ضروری لائسنس جاری کر دیے ہیں اور ان پر عملدرآمد کی نگرانی جاری ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ شق 11 کے تحت ایران کے منجمد اثاثوں کی واپسی کا عمل بھی جاری ہے، جبکہ شق 13 کے مطابق حتمی معاہدے پر مذاکرات کا آغاز ان شقوں پر عملدرآمد کے تسلسل سے مشروط ہے۔

یاد رہے اب سے چند گھنٹے قبل وائٹ ہاؤس نے تصدیق کہ تھی کہ ایران کے ساتھ تکنیکی مذاکرات کے لیے سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر دوحہ جا رہے ہیں۔