ایران جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر آمادہ۔قطر اجلاس اہم ہو سکتا ہے۔ٹرمپ

پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا دعویٰ،خام تیل ایران جنگ سے پہلے سے بھی سستا ہے

June 30, 2026 · بام دنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان رواں ہفتے قطر میں ہونے والا اجلاس اہم بھی ثابت ہو سکتا ہے اور ممکن ہے اس کے نتائج توقعات کے مطابق نہ ہوں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے پر رضامند ہے، جبکہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ خام تیل کی موجودہ قیمت ایران کے ساتھ کشیدگی اور جنگ سے قبل کی سطح سے بھی کم ہو چکی ہے، جسے انہوں نے عالمی توانائی منڈی کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا۔