جنوبی کوریا کے زیادہ تر جہاز آبنائے ہرمز سے نکل گئے

امریکا ایران کشیدگی کے دوران پھنسے جہازوں کے انخلا کا عمل سست، صرف دو جہاز باقی

June 30, 2026 · بام دنیا

جنوبی کوریا کے صدرلی جے میونگ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں موجود جنوبی کوریا سے وابستہ تمام جہازوں میں سے اب صرف دو جہاز باقی رہ گئے ہیں، جبکہ دیگر تمام بحفاظت اس آبی گزرگاہ سے نکل چکے ہیں۔

امریکہ اور اسرائیل کے ایران کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے روز، 28 فروری کو ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کیے جانے کے بعد جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر 26 جہاز اس اہم بحری راستے میں پھنس گئے تھے۔

اس کشیدگی کے باعث تقریباً 600 جہازوں پر سوار 11 ہزار ملاح بھی متاثر ہوئے۔ انٹر نیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کی نگرانی میں گزشتہ ہفتے ایک خصوصی آپریشن کے دوران 115 جہازوں کو، جن پر تقریباً 2 ہزار 500 عملہ سوار تھا، آبنائے ہرمز سے محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا۔

تاہم گزشتہ ہفتے امریکہ اور ایران کے درمیان دوبارہ کشیدگی بڑھنے کے بعد اقوام متحدہ کے زیر نگرانی جاری انخلا کا یہ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔