یو اے ای نے لبنان کی سفری پابندی ختم۔شہریوں کو سفر کی اجازت دے دی
ایران اور عراق پر سفری پابندی برقرار، لبنان جانے سے قبل رجسٹریشن لازمی
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اپنے شہریوں پر لبنان کے سفر سے عائد پابندی ختم کرتے ہوئے انہیں دوبارہ لبنان جانے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ پابندی دو ماہ قبل ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کے باعث پیدا ہونے والی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی تھی۔
یو اے ای حکومت کے مطابق لبنان کا سفر کرنے والے تمام اماراتی شہریوں کے لیے روانگی سے قبل وزارتِ خارجہ کے ساتھ رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگا۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 30 اپریل کو اپنے شہریوں کے ایران، لبنان اور عراق جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان ممالک میں موجود تمام اماراتی شہریوں کو فوری طور پر وطن واپس آنے کی ہدایت بھی کی تھی۔
حکومت نے لبنان کے لیے سفری پابندی ختم کر دی ہے، تاہم ایران اور عراق کے لیے عائد پابندی بدستور برقرار ہے۔ دوسری جانب ایران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار پیر کے روز تہران اور دبئی کے درمیان فضائی پروازیں بھی دوبارہ بحال کر دی گئی ہیں۔