سوات، سیف اللہ جھیل میں سیاحوں سے بھری کشتی الٹنے سے 5 افراد جاں بحق

کشتی میں ایک ہی خاندان کے 9افراد سوار تھے، لاپتہ افراد کی تلاش کے لیےریسکیو آپریشن جاری، ترجمان ریسکیو

July 1, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

سوات: سیف اللہ جھیل کے مقام پر سیاحوں سے بھری کشتی الٹنے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق، 4افراد لاپتہ ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کشتی میں ایک ہی خاندان کے 9افراد سوار تھے کہ دورانِ سفر کشتی الٹ گئی۔جاں بحق ہونے والوں میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر سرچ کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔