وزیراعظم کی امیر مقام سے ملاقات، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال

جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور عوامی بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

July 2, 2026 · اہم خبریں

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور عوامی فلاح سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ عوامی خدمت کے ایجنڈے پر مزید تیزی سے عملدرآمد کیا جائے اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جائے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور عوامی بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ ان علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی سہولتوں کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

ملاقات میں وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ، وزیر مملکت برائے پاور اور وزیراعظم کے معاون خصوصی بھی شریک تھے، جہاں مختلف انتظامی اور عوامی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔