ڈومینوز نے صرف ڈیجٹل پیزا بیچنے کا اعلان کردیا، خیالوں میں ہی کھانا ہوگا
دلچسپ اور عجیب اعلان کے پیچھے اصل میں ایک کمپنی کو نشانہ بنایا گیا ہے
مشہور پزا چین ڈومینوز یو کے نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر ایک دلچسپ اور مزاحیہ “بریکنگ نیوز” پوسٹ شیئر کی ہے۔ اس میں انہوں نے اعلان کیا ہے کہ 1 اپریل 2027 سے وہ فزیکل پزاز کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دیں گے اور صرف ڈیجیٹل پزاز کی طرف شفٹ کر جائیں گے۔
اس آفیشل سٹیٹمنٹ میں کہا گیا ہے “گیمنگ انڈسٹری کے موجودہ رجحانات کے جواب میں، 1 اپریل 2027 سے ڈومینوز یو کے فزیکل پزاز کی پیداوار بند کر دے گا اور صرف ڈیجیٹل پزاز کی پیداوار کرے گا۔ صارفین ہمارے تمام ڈیلیشس پزا کوڈز ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے اور تخیل کی طاقت سے انہیں مکمل طور پر ورچوئل طور پر لطف اندوز ہو سکیں گے۔”
BREAKING NEWS pic.twitter.com/i28QZd7Z2g
— Domino's Pizza UK (@Dominos_UK) July 2, 2026
ڈومینوز نے اپنے مشہور نعرے “Domin-oh-hoo-hoo” کو بھی اپ ڈیٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ “Domin-oh-hoo-whose-dumb-idea-was-this” ہو جائے گا۔
یہ پوسٹ دراصل گیمنگ انڈسٹری (خاص طور پر سونی/پلے اسٹیشن) کی ڈیجیٹل اونلی پالیسی کا مزاحیہ جواب ہے۔ پوسٹ نے سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ہونے کے ساتھ 10 لاکھ سے زائد ویوز، لاکھوں لائکس اور ہزاروں ریٹویٹس حاصل کر لیے ہیں۔ لوگ اسے بہت پسند کر رہے ہیں اور اسے سونی کی پالیسی پر بہترین طنز قرار دے رہے ہیں۔
ڈومینوز کی دیکھا دیکھی اسپین میں کے ایف سی نے بھی اپنی مصنوعات صرف تصویری شکل میں فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
🚨ÚLTIMA HORA: KFC dejará de ofrecer su formato físico a partir de hoy.
Sus productos solo se podrán consumir a través de su app en formato falso png. pic.twitter.com/7BBC2uqXHO
— KFC (@KFC_ES) July 2, 2026