خامنہ ای کی 7روزہ آخری رسومات کا آغاز۔یوسف رضا گیلانی وفد سمیت تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہبازشریف آج ایراان روانہ ہوں گے۔7 روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا
علی خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل
ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین اور نمازِ جنازہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں ایک وفد تہران پہنچ چکا ہے جبکہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد آج (جمعہ) تہران روانہ ہو گا۔
پاکستان کے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی تہران پہنچ چکے ہیں جہاں آمد پر ایرانی وزیرِ داخلہ سکندر مومنی نے اُن کا استقبال کیا۔
سید علی خامنہ ای کے جنازہ اور تدفین کی سات روزہ تقریبات کا آغاز آج (تین جولائی) سے تہران میں ہو رہا ہے جبکہ اِن تقریبات کا اختتام نو جولائی کو مشہد میں حرم امام رضا میں تدفین پر ہو گا۔
آج تہران میں مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے ’خراج عقیدت‘ کی تقریب منعقد ہو گی جس کے لیے دنیا بھر سے عالمی رہنماؤں کو دعوت دی گئی ہے۔
جمعرات کو چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں تہران پہنچنے والے وفد میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، جماعتِ اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ اور مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے رہنما شامل تھے۔
سات روزہ تقریبات کے دوران علی خامنہ ای کی میت جلوس کی شکل میں ایران اور عراق کے مختلف شہروں میں لے جائی جائے گی اور بلآخر نو جولائی کو اُنھیں مشہد میں سپردِ خاک کر دیا جائے گا۔