غزہ میں اسرائیلی حملوں سے تباہ عمارتوں کاصرف0.5فیصد ملبہ صاف ہوسکا۔اقوام متحدہ

موجودہ رفتار برقرار رہی تو مکمل صفائی میں تقریباً 140 سال لگ سکتے ہیں۔

July 3, 2026 · بام دنیا

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے کا اب تک صرف 0.5 فیصد ہی ہٹایا جا سکا ہے، جبکہ موجودہ رفتار برقرار رہی تو مکمل صفائی میں تقریباً 140 سال لگ سکتے ہیں۔

عالمی ادارے کے مطابق اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں کے دوران غزہ کی 80 فیصد سے زائد عمارتیں تباہ یا شدید متاثر ہو چکی ہیں، جس کے باعث ملبے کی مجموعی مقدار 68 ملین ٹن سے تجاوز کر گئی ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں موجود تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ حجم کے اعتبار سے تقریباً 11 اہرامِ مصر کے برابر ہے، جبکہ اس کی صفائی اور تعمیرِ نو ایک بڑا انسانی اور مالیاتی چیلنج بن چکی ہے۔