افغان طالبان نے ٹریفک۔ بارڈر پولیس کا نام بدل کر’شرطہ‘رکھ دیا

غیر ملکی اور اجنبی‘ اصطلاحات کے خاتمے کو لازمی قرار دیا گیا ہے

July 3, 2026 · بام دنیا

طالبان اب پک اپ ٹرکوں اور بکتر بند گاڑیوں میں گشت کر رہے ہیں جو شاید امریکہ نے خریدی ہوں گی۔رپورٹ

افغانستان میں طالبان حکومت نے ٹریفک اور بارڈر پولیس کا نام تبدیل کر کے ’شرطہ‘ رکھ دیا ہے۔

طالبان حکومت کی وزارتِ داخلہ کے مطابق یہ فیصلہ سپریم لیڈر ملا ہبت اللہ اخوندزادہ کے سرکاری فرمان کے مطابق کیا گیا ہے جس میں ’غیر ملکی اور اجنبی‘ اصطلاحات کے خاتمے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

عربی اصطلاح شرطہ کا مطلب پولیس ہے اور سعودی عرب سمیت کئی عرب ممالک میں پولیس کے لیے یہ اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔

اس سے پہلے تین مئی کو اخوندزادہ کی ہدایت پر ریاستی اداروں کے ناموں سے انگریزی لفظ ’نیشنل‘ ہٹانے کا حکم دیا گیا تھا۔

اس کے بعد متعدد سرکاری محکموں نے اس لفظ کا استعمال ترک کر دیا تھا۔ مثال کے طور پر وزارت قومی دفاع کا نام تبدیل کر کے وزارت دفاع رکھ دیا گیا۔ نیشنل انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کا نام تبدیل کر کے جنرل ڈائریکٹوریٹ پروٹیکشن رکھ دیا گیا۔