روس کا کیف پر بڑا حملہ۔ 30 افراد ہلاک۔90 سے زائد زخمی
ڈرون اور میزائل حملوں سے 130 عمارتیں متاثر، امدادی کارروائیاں جاری۔ مزید ہلاکتوں کا خدشہ
کیف: روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر ڈرونز اور میزائلوں سے ایک اور بڑا حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک جبکہ 90 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملوں میں شہر کی تقریباً 130 عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں رہائشی اور دیگر عمارتیں بھی شامل ہیں۔ امدادی ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔
یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے اور ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کارروائی کے دوران یوکرین کی فوجی تنصیبات، توانائی کے مراکز اور ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔