صدر ٹرمپ۔ نیتن یاہو کا ٹیلی فونک رابطہ۔ جلد ملاقات پر اتفاق

اسرائیلی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو امریکہ کے قیام کی 250 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی

July 4, 2026 · بام دنیا

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے ایک بیان کے مطابق وزیر اعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو ٹیلی فونک گفتگو کے دوران مستقبل قریب میں امریکہ میں ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس گفتگو میں اسرائیلی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو امریکہ کے قیام کی 250 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی اور کہا کہ ’امریکہ دنیا میں آزادی کا ضامن ہے اور اسرائیل دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔‘

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’وزیراعظم نیتن یاہو اور صدر ٹرمپ نے جلد امریکہ میں ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔