خامنہ ای کی نمازِ جنازہ، ’’انتقام‘‘۔’’امریکہ مردہ باد‘‘ کے نعرے گونج اٹھے
شہر کے مختلف میٹرو اسٹیشنوں کے باہر بڑی تعداد میں سوگوار جمع تھے
July 4, 2026 · بام دنیا
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شریک ہزاروں سوگواروں نے ’’انتقام، انتقام‘‘ اور ’’امریکہ مردہ باد‘‘ کے نعرے لگائے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تہران کے گرینڈ مصلیٰ مذہبی کمپلیکس کے صحن میں ہزاروں افراد سرخ پرچم اٹھائے جمع ہیں، جو انتقام کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔ شرکا آیت اللہ خامنہ ای کے تابوت کی آمد کے منتظر ہیں اور اس دوران ’’امریکہ مردہ باد‘‘ اور ’’انتقام، انتقام‘‘ کے نعرے بلند کر رہے ہیں۔
اس سے قبل بھی شہر کے مختلف میٹرو اسٹیشنوں کے باہر بڑی تعداد میں سوگوار جمع تھے، جو میٹرو سروس کھلنے کے منتظر تھے تاکہ وہ بھی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں شرکت کر سکیں۔