شمال مشرقی پنجاب۔ بالائی خیبرپختونخوا۔ کشمیر میں بارش کا امکان
کراچی میں پارہ 37، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں 38 ڈگری ریکارڈ
محکمہ موسمیات نے آج شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر کے مختلف مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت بلوچستان کے شہر نوکنڈی میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دالبندین، جیکب آباد اور دادو میں درجہ حرارت 44 ڈگری، سکھر میں 43 ڈگری، جبکہ ملتان، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا اور چلاس میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح مظفرآباد میں پارہ 39 ڈگری، جبکہ لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شہر میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔