خامنہ ای کی آخری رسومات۔ 5 ہزار اسکول زائرین کے لیے کھول دیے گئے

ایران بھر میں 40 سے 50 ہزار کلاس رومز رہائش کے لیے مختص، ایک کروڑ افراد کی آمد متوقع

July 4, 2026 · بام دنیا

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے تہران سمیت ملک بھر میں 5 ہزار سے زائد اسکول کھول دیے گئے ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے آئی ایس این اے (ISNA) کے مطابق وزیرِ تعلیم نے بتایا کہ زائرین کی رہائش کے لیے ملک بھر میں 5 ہزار سے زائد اسکولوں اور تقریباً 40 سے 50 ہزار کلاس رومز کو مختص کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے تہران میں ایک کروڑ سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے، جبکہ 100 سے زیادہ ممالک کے نمائندوں کی بھی شرکت کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔