بھارت میں سڑک منصوبے کے لیے 5 مساجد مسمار
یہ کارروائی سڑک کی توسیع کے منصوبے کے لیے کی گئی، کیونکہ متعلقہ عمارتیں منصوبے کی راہ میں حائل تھیں۔
بھارت میں سڑک منصوبے کے لیے 5 مساجد مسمار
بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر وارانسی میں شہری ترقیاتی منصوبے کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ مساجد کو منہدم کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ یہ کارروائی سڑک کی توسیع کے منصوبے کے لیے کی گئی، کیونکہ متعلقہ عمارتیں منصوبے کی راہ میں حائل تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی سے قبل قانونی ضابطے پورے کیے گئے اور متعلقہ فریقین کو پیشگی نوٹس بھی جاری کیے گئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق انہدام کے دوران علاقے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، جبکہ بعض مساجد کی انتظامیہ نے منصوبے پر عملدرآمد میں انتظامیہ سے تعاون بھی کیا۔ ایک اور مسجد سے متعلق معاملہ تاحال عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔
دوسری جانب مقامی مسلم تنظیموں اور سماجی کارکنوں نے اس اقدام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منہدم کی جانے والی مساجد تاریخی اور مذہبی اہمیت رکھتی تھیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ ترقیاتی منصوبے کے لیے متبادل راستے اختیار کیے جا سکتے تھے تاکہ مذہبی مقامات کو نقصان نہ پہنچتا۔