ایران کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری برقرار رکھیں گے۔ روس

جنگ کے دوران آبنائے ہرمز ایران کی بڑی اسٹریٹجک برتری ثابت ہوئی، روسی نائب چیئرمین

July 5, 2026 · بام دنیا

روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ روس ایران کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعاون جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کو دیے گئے انٹرویو میں دمتری میدویدیف نے کہا کہ حالیہ جنگ کے دوران آبنائے ہرمز نے ایران کو اہم اسٹریٹجک برتری فراہم کی۔
ان کا کہنا تھا کہ روس اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے مطابق مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔