معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو بھرپور جواب دیں گے۔ ایران

تہران نے واشنگٹن پر عدم اعتماد کے باوجود علاقائی استحکام کے لیے جنگ بندی منظور کی

July 5, 2026 · بام دنیا

ایران کے قائم مقام وزیر دفاع میجر مجید ابن الرضا نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کی شرائط یا وعدوں کی خلاف ورزی کی گئی تو ایران اس کا سخت اور فیصلہ کن جواب دے گا۔

ایرانی خبر رساں ادارے آئی ایس این اے کے مطابق میجر مجید ابن الرضا نے کہا کہ تہران نے خطے کے ممالک کی درخواست اور علاقائی استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی، حالانکہ اسے امریکا کی نیت اور وعدوں پر مکمل اعتماد نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایران امن اور استحکام کے لیے اپنے وعدوں کا پابند ہے، تاہم اگر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی یا ایران کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہوئی تو اس کا مؤثر، مناسب اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔